کتاب جو 43 سال بعد ملی

سکاٹ لینڈ کی اورکنی لائبریری میں ایک کتاب اپنی واپسی کی مقررہ تاریخ سے تینتالیس برس بعد واپس کی گئی ہے۔ یہ کتاب مقامی شاعر اور مصنف ایڈون موئر کی سوانح عمری ہے جسے پی ایچ بٹلر نے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کو 24 اکتوبر 1973 کو واپس کیا جانا تھا۔ تاہم اسے 43 برس بعد اب واپس کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ایک خالی گھر کی صفائی کے دوران ملی۔ صفائی کے عملے کے ایک رکن نے اسے اورکنی لائبریری میں واپس جمع کروا دیا۔ اورکنی لائبریری کے…

Read More

فرق تلاش کریں!

بچپن میں میرا پسندیدہ مشغلہ تھا اخبارات اوررسائل میں ‘فرق تلاش کریں’ کے عنوان سے چھپی تصویروں میں فرق ڈھونڈنا۔ مسلسل مشق سے میں اتنی طاق ہو چکی تھی کہ نظر پڑتے ہی فرق ڈھونڈ نکالتی تھی، اور اب تو یہ عالم ہے دور ہی سے، ساحر لودھی اور شاہ رخ خان کو دیکھ کر ایک نہ دو، پورے پچیس فرق بتا دوں، مگر ایک جگہ آ کر میری سب طراری دھری رہ گئی ہے۔ پورے پاکستان میں اس وقت میٹرک اور او لیول کے امتحانات کی تیاری زور و…

Read More

افسوس کہ ایکشن فلموں کا موقع نہیں ملا: شاہ رخ خان

بالی وڈ میں رومانس کنگ کے نام سے معروف اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگلی نسل کا سپر سٹار ان کا چھوٹا بیٹا ابرام خان ہو گا۔ شاہ رخ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رئیس‘ باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے۔ انھوں نے اسی سلسلے میں بی بی سی سے بات چیت کی۔ ان سے جب پوچھا گیا کی کیا بالی وڈ کے خانوں کے بعد ‘سپر سٹار’ کا چلن ختم ہو جائے گا تو اس کے جواب میں شاہ رخ برجستہ…

Read More

خیبر پختونخوا: فنی تعلیمی ادارے پاک فضائیہ کے حوالے کرنے کے خلاف حکم امتناعی

خیبر پختونخوا حکومت نے فنی تعلیم کے 11 ادارے پاکستان ائیر فورس کے حوالے کر دیے ہیں لیکن اس ادارے کے ملازمین کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے اب 29 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے قانون سازی کر کے فنی تعلیم کے محکمے کو ایک اتھارٹی بنایا اور اس کا نام ٹیوٹا(ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی) رکھا گیا اور اس کے لیے بھاری فنڈز مقرر…

Read More

سائنسدانوں نے دنیا کی سب سے طاقتور لیزر بنالی

سائنسدانوں نے دنیا کی سب سے طاقتور لیزر بنا لی، سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ لیزر ایروناٹکس، پاور اور آٹوموٹیو انڈسٹری میں انقلاب برپا کردے گی۔ خطۂ ارض کی سب سے طاقتور لیزر بنانے کا کارنامہ برطانوی اور چیک ری پبلک کے سائنسدانوں نے انجام دیا ہے، یہ سپر لیزر دنیا میں موجود کسی اور لیزر سے دس گنا زیادہ طاقتور ہے۔ بیس ہزار کلوگرام کی یہ لیزر ایک ہزار واٹ کی پاور رکھتی ہے اور اس کی لاگت چوالیس ملین پاؤنڈ لگائی گئی ہے۔

Read More

پیرس کی سڑکوں پر بنا ڈرائیور کی مسافر بسیں آ گئیں

پیرس کی سڑکوں پر اب ڈرائیور کے بغیر مسافر بسیں چلتی نظر آئیں گی۔ خودکار الیکٹرک منی بسیں دو ٹریک پر چلائی گئی ہیں جن میں چھ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ بنا ڈرائیور کی یہ بسیں دو سو میٹر کے ٹریک پر چلائی گئی ہیں جو پیرس کی مصروف سڑکوں پر جانے سے پہلے تین ماہ تک آزمائشی سفر کریں گی۔

Read More

فلوریڈا:اژدہوں کی یلغار سے نمٹنے کیلئے بھارتی سپیروں کی خدمات

امریکی ریاست فلوریڈا میں اژدہوں کی یلغار سے نمٹنے کے لیے بھارتی سپیروں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ فلوریڈا میں برمی اژدہوں سے پریشان امریکی حکام نے بھارت سے دو سپیروں کو بلایا ہے جنھیں اڑسٹھ ہزار ڈالر ادا کیے گئے ہیں، سپیروں نے دو ہفتوں کے دوران ہی 13 اژدہے قابو میں کر لیے ہیں ۔ امریکی حکام کو توقع ہے کہ بھارتی سپیرے ایک سال کے اندر فلوریڈا کو اژدہوں کے مسئلے سے نجات دلادیں گے ۔

Read More